بھارتی بارڈر فورس کا ڈرون بنگلہ دیش میں گر کر تباہ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس سے وابستہ ایک ڈرون مبینہ طور پر بنگلہ دیشی حدود کے اندر لال منیرہاٹ ضلع کے بریمارِی بارڈر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ واقعہ منگل کی دوپہر پٹگرام سب ضلع کی حدود موگلی باری سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں ڈرون مبینہ طور پر بنگلہ دیش کی حدود میں تقریباً 20 گز اندر داخل ہوا اور پھر ایک مکئی کے کھیت میں جا گرا۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف بارڈر گارڈ بنگلہ دیش متحرک، بڑی کھیپ برآمد

حکام کے مطابق یہ واقعہ سرحدی مین ستون 841 کے سب پِلر نمبر 8 کے قریب پیش آیا، بعد ازاں بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ڈرون برآمد کر لیا۔

سرحدی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون بھارت کی بی ایس ایف کی 98ویں بٹالین کے اہلکار اڑا رہے تھے جو سرحد کے دوسری جانب ہمالین کیمپ میں تعینات ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک زور دار بھنبھناہٹ کی آواز سنی گئی جس کے بعد ڈرون سرحد عبور کر کے بنگلہ دیشی علاقے میں گر گیا، جس سے قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران ہجوم کے تشدد کے 49 واقعات، 21 افراد ہلاک، رپورٹ

تیستا 61 بارڈر گارڈ بنگلہ دیش بٹالین کے کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل سید فضل منعم نے ڈرون کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایس ایف نے اس معاملے پر بنگلہ دیشی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی، واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘