عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے 3 مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 نومبر کو انتخابات سے متعلق سماعت کرے گا۔ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ، جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان
پی بی 28 کیچ میں ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کےخلاف اپیل میں گئے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کیا ہوا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے علی مدد کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔