2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ، جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں 2018 سے زیادہ دھاندلی ہوئی، ہم اس جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔

پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں جائے گی اسے اب کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں، بتایا جائے اسمبلیاں کتنے کتنے میں خریدی گئی ہیں، جے یو آئی کو ہرانے کے لیے سیاستدانوں سے پیسا لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے 2018 کی انتخابی دھاندلی کے خلاف بھی تحریک چلائی تھی اور اب بھی آگے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی سے اسٹیبلشمنٹ نے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف 2 بار میرے پاس آئے، ’کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی تھی، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں، سیاستدانوں کو سیٹوں پر نہیں بکنا چاہیے‘۔

سابق سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ مدارس کے خاتمے کا سوچ رہی ہے مگر یاد رکھو مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر یہاں اسلام نظر نہیں آتا، پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘