حج بینک کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز، عازمین کو کیا فائدہ ہوگا؟

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج درخواستوں کی وصولی کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر کے حج بینک کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدے پر دستخط

وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت نے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 15 نامزد بینکوں کے حج کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ تربیت کا مقصد بینک کوآرڈینیٹرز کو حج پورٹل کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

کوآرڈینیٹرز کو عازمین حج کے گروپ بنانے، پیکیج اور فارم پراسیسنگ کی تربیت دی جائے گی۔ وزارت کے حج پورٹل پر عازمین حج کے کوائف کا درست اندراج یقینی بنایا جائے گا۔

تربیت کا عمل 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ حج آئی ٹی سیل کے ڈائریکٹر حکیم خٹک، جمیل الرحمن اور پروگرامر حافظ ماجد بینک عملے کو تربیت فراہم کریں گے۔ 15 نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 18 سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ برس سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

15 نامزد بینکوں کی سینکڑوں برانچوں میں آن لائن حج درخواستوں کی وصولی ہو گی۔ مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل پر پیپر لیس فارم براہ راست پراسیس کیے جائیں گے۔

وزارت کے ڈیش بورڈ پر سینکڑوں بینک برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔

ریگولر حج اسکیم کے درخواست گھر بیٹھے وزارت کے پورٹل پر خود بھی آن لائن درخواست فارم بھر کر آن لائن ادائیگی کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp