آئندہ برس سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں حج 2025 میں پاکستانی عازمین کرام کو آرام دہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ضیاالرحمان

کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سال 2025 میں حج کوٹے کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ حکومت پاکستان سرکاری اسکیم اور نجی شعبے میں 50 فیصد کے حساب سے کوٹہ تقسیم کرےگی۔

حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کے حوالے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ایک ہزار نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لیے مختص ہوں گی۔ 300 نشستیں مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین (جو کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹر ہوں گے) کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگی۔ حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے حوالے سے اس مرتبہ ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہوگا۔ ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔

دوران حج انتقال کرجانے اور زخمی ہونے والوں کا معاوضہ بڑھا دیا گیا

کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ دوارن حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لیے معاوضہ بڑھایا گیا ہے۔ انتقال کرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ حجاج کی سہولت کے لیے ایک خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن بنائی گئی ہے اور حجاج کی تربیت کے حوالے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے حج بیلٹنگ میں ایسے افراد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جو پہلی مرتبہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے مزید ہدایت کی کہ حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالےسے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیوٹ ممبران تقرری کی منظوری دے دی-

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ و محصولات کی سفارش پر فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ LIBOR سے سیکیورڈ اوور نائیٹ فنانسنگ ریٹ SOFR پر منتقلی کے معاہدے کی توثیق کردی-

جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب حکومت کی جانب سے عازمین کرام میں ترجمہ والے قرآن کریم کے ہدیےکی تقسیم کا سلسلہ شروع

وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز، کراچی اور بحریہ کلاسیفیکیشن سوسائٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز