خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار، فتنۃ الخوراج کا سرغنہ چھپ کر پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں  چھپ کر داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

ذرائع ویڈیو ریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائےگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔

یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کے وہ افغاستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروا کر اسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے، اس سے قبل 13 نومبر 2024 کو خارجی نور ولی کی آڈیو لیک منظر عام پر آئی جس میں وہ نچلے درجے کے  دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب خارجی نور ولی اور حاجی گل بہادر گروپ کی آپس کی لڑائی میں خودکش حملےمیں 5 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی کا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونا بھی گزشتہ پے درپے واقعات میں ناکامی کی وجہ سے  دوسرے دہشتگردوں کی طرف سے آنے والے پریشر کا شاخسانہ لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

دفاعی ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنۃ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نے خارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز نےفتنۃ الخوراج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، ان نقصانات کی بدولت فتنتہ الخوراج کی صفوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوارج کی بڑی تعداد خارجی نور ولی محسود کی نا اہلی سے متنفر ہو چکی ہے۔ اس کا واضح ثبوت خوراج کےسرغنہ نورولی محسودکی آڈیو لیک ہےجس میں وہ دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دہشتگردی، کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی

دفاعی ماہرین کے مطابق نور ولی محسود کا پاکستان میں دراندازی کرکے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے، کیونکہ نچلے درجے کے دہشتگرد فتنہ الخوارج کی افغاستان میں عیاشی کرتی قیادت سے متنفر ہو چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی محسود کی یہ کوشش بے سود رہے گی کیونکہ اب نچلی سطح کے خارجیوں پر انکی قیادت کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے