24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی گئی فائنل کال سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پشاور سٹی کے سینیئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکریٹری تقدیر علی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ تقدیر علی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

سینیئر نائب ملک اسلم نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے بھی سامنے آسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی ضلعی قیادت مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے کی کوششیں کررہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے کہاکہ عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، چھوٹے موٹے اختلافات پارٹیوں میں ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

واضح رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اور سلمان اکرم راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج ایک دن کا نہیں ہوگا، مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp