یوٹیوب کے نئے فیچر ’جیولز‘ سے من چاہے پیسے کمائیں

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سوشل میڈیا ویب سائیٹ یوٹیوب نے اپنے کریٹیرز کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام جیولز (Jewels) ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ورٹیکل لائیو اسٹریمز کے دوران کریٹیرز کو مزید آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے، جسے یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ کے دوران ویوئرز اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو گفٹ کے طور پر بھیج سکیں گے۔ یہ کرنسی یوٹیوب پر لائیو ویڈیوز یا ورٹیکل اسٹریمنگ کے دوران مالی مدد یا انعام کی شکل میں استعمال کی جائے گی۔

نئے فیچر کے ذریعے کریٹیرز کو لائیو سیشنز میں شامل ویوئرز سے گفٹس کی صورت میں آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ویوئرز اپنی پسند کے تخلیق کار کو جیولز بھیج کر ان کی محنت کی قدر کرسکتے ہیں۔ اس طرح ویوئرز اور کریٹیرز کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

یوٹیوب کا یہ فیچر خاص طور پر ورٹیکل ویڈیوز اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو موبائل ڈیوائسز پر زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ اس سے یوٹیوب کی کوشش ہے کہ وہ موبائل پلیٹ فارم پر کریٹیرز کو زیادہ مواقع دے اور ویوئرز کو زیادہ انٹرایکشن کا موقع فراہم کرے۔ نیا فیچر یوٹیوب کو دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے،جیسے ٹک ٹاک یا ٹوئچ، جہاں گفٹس یا ورچوئل کرنسیز کا استعمال عام ہے۔

ویوئرز پسندیدہ کریٹیرز کو جیولز گفٹ کے طور پر بھیج سکتے ہیں، انہیں روبیز کے ذریعے انعام ملے گا۔ ایک روبیز کے بدلے تخلیق کار کو ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی کہ 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔ یوٹیوب نے اس نئے فیچر کو مزید کشش بنانے کے لیے اگلے 3 ماہ تک اہل کریٹیرز کو جیولز سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب نے فیچر کو فی الحال امریکا میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ تمام یوٹیوب کریٹیرز کے لیے دستیاب ہوگا۔ یوٹیوب کے مطابق، جیولز کو استعمال کرنے کی اجازت صرف ان کریٹیرز کو دی جائے گی جو یوٹیوب کے لائیو اسٹریمنگ کے معیار پر پورا اُترتے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز میں مندی، دوپہر تک انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، جنگ بندی میں 60 روز توسیع کی تجویز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ میں غیر معمولی کارکردگی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ جیت لیا

ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘