یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل مدت کے لیے پریمیم ورژن کے استعمال کی پیشکش ہورہی ہوگی۔ یوٹیوب پریمیم کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ یہ ہے کہ یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اشتہار سے پاک سہولت فراہم کرے گا جبکہ اب تک جو یوٹیوب استعمال کیا جا رہا تھا اس پر اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے اور آپ چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں کچھ سیکنڈز کے لیے دیکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

زیادہ تر ایڈ بلاک ایکسٹینشنز بھی اب یوٹیوب پر کام نہیں کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ پریمیم سبسکرپشن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پریمیم استعمال کرنے والے صارفین کیا بتا رہے ہیں؟

پریمیم ہونے کے باوجود کچھ صارفین اب بھی ایپ پر اشتہارات دیکھ رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اپنی لوگوں کو اپنی شکایت سے آگاہ کیا اور یوٹیوب کی سپورٹ ٹیم کو بھی مسئلہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس میں اب نیا کیا آنے والا ہے؟

پلیٹ فارم کی سپورٹ ٹیم نے انہیں جواب دیا کہ محدود مدت کی پیشکش سے استفادہ کرنے والے پریمیم صارفین کو اب بھی پروموشنل اشتہارات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

اس سے مراد یہ ہے کہ یوٹیوب نے تصدیق کردی ہے کہ یہ پلیٹ فارم کی طرف سے کوئی بگ یا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آفیشل اشتہارات ہیں جو پریمیم صارفین کے لیے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ جب کہ دیکھا جائے تو یہ ایک عجیب بات ہے کیوں کہ صارفین اشتہارات سے بچنے کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: رونالڈو کایوٹیوب پر نیا ورلڈ ریکارڈ، 90 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز

گو کمپنی نے اس صارف کی شکایت کے جواب میں اس بات پر معذرت کی لیکن ساتھ ہی یہ بھی جتادیا کہ صارفین یوٹیوب پریمیم کے ساتھ یوٹیوب میوزک سے مفت استفادہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز میں مندی، دوپہر تک انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، جنگ بندی میں 60 روز توسیع کی تجویز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ میں غیر معمولی کارکردگی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ جیت لیا

ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘