لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں اینگرو کا دیوالیہ ہونے کا خطرہ، واجبات کی ادائیگی کے لیے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کو خط

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ حسن نواز کو سال 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرار دیا جاتا ہے۔

سابق وزیراعظم پاکستان حسن نواز کے بیٹے سے متعلق کیس 25 اگست کو فائل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ہوور بائیک بنانے والی جاپانی کمپنی نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن میں مقیم ہیں، اور کاروبار سے منسلک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp