ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ روز اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا جب انہیں آذربائیجان میں جاری کانفرنس کوپ 29 میں شرکت کے لیے جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی جارحیت کیخلاف ترکیہ کی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست

ترکیہ کی جانب سے اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینے پر اسرائیلی صدر کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت کے لیے اسرائیلی اور ترک حکام میں سفارتی کوششیں جاری تھیں جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کردیے

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مسلم دنیا میں اسرائیل کے خلاف ایک ردعمل پایا جاتا ہے، جس کے باعث موقع ملنے پر ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp