مکیش چاولہ سندھ کابینہ میں شامل، بحیثیت وزیر حلف اٹھا لیا

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مکیش کمار چاولہ نے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج گورنر پاؤس میں مکیش چاولہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ میں رد وبدل اور قلمدان کی تبدیلیاں

سندھ کابینہ میں جمعہ کو بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ صوبائی وزیر دوست علی راہموں سے ماحولیات کی وزارت لے کر انہیں وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ لائیواسٹاک کا قلمدان صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کو دے دیا گیا ہے، ایم پی اے سلیم بلوچ اور لال چند اوکرانی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

شرجیل انعام میمن سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت لے لی گئی، مکیش چاؤلہ سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر، محمد علی ملکانی کو فشریز اور لائیواسٹاک کا قلمدان دے دیاگیا۔ رہنما پی پی بابل بھیئو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل ہو کر وزیر اعلیٰ کے مشیر مقرر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو بھی قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں۔ سلیم بلوچ کو پبلک ہیلتھ، جبار خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان جبکہ لال چند اوکرانی کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی عثمان ہنگورو کو محکمہ پرائس کنٹرول جبکہ معاون خصوصی قاسم شاہ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت