چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگ کھانا کھا رہے تھے، ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گوجرانوالہ جھگی واسوں کے 6 بچوں نے اپنی والدہ کے چالیسویں کی تقریب پر سوا کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
گوجرانوالہ کینٹ کے علاقہ راہوالی میں بھیک مانگنے والوں نے والدہ کے چہلم پر سوا کروڑ روپیہ خرچ کر ڈالا ۔ملک بھر سے 800 بھکاریوں نے تقریب میں شرکت کی چہلم کی تقریب میں مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں اڑھائی سو بکرے کے علاؤہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا pic.twitter.com/kkErMUVbb9
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) November 15, 2024
سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد جب متعلقہ خاندان نے یہ خبر دیکھی تو وہ حیران رہ گئے انہوں نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 1985 سے پھولوں کا بہت بڑا کاروبار ہے جسے وہ 6 بھائی مل کر چلا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس بندے نے بھی یہ خبر چلائی ہے وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں بھکاریوں نے والدہ کے چالیسویں پر سوا کروڑ خرچ کر ڈالے :’ ان سے ٹیکس کون لے گا‘
یہ خبر جب وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا، شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا نے ایک ایسی نسل تیار کر دی ہے جو سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے سے قاصر اور سوچنے سمجھے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کا دل کر رہا ہے وہ اپنی مرضی کا جھوٹ بیچ رہا ہے اورخریدار دھڑادھڑ خرید رہے ہیں۔
صارف کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل پنجاب کالج واقعے کی بھی فیک خبر چلا کر لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور پورے معاشرے میں ہیجان برپا کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل ایک خبر وائرل ہوئی کہ ایک بھکاری خاندان نے اپنی والدہ کے چہلم پر 8 ہزار سے زاہد لوگوں کوکھانا کھلایا اور پورے پروگرام پر کروڑوں روپے لگا دیے، یہ خبر سوشل میڈیا سے ہوتی ہوئی مین سٹریم میڈیا تک پہنچ گئی اور ARY سمیت دیگر کچھ چینلز نے بھی اس خبر کو ریٹنگ کے… pic.twitter.com/b60iTwsXr6
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) November 18, 2024
صارفین کی جانب سے اس خبر پر مختلف تبصرے کیے گئے، ریاض الحق نامی صارف نے لکھا کہ یہ بہت شرمناک حرکت ہے اور مین اسٹریم میڈیا اسی لیے بے وقعت ہو گیا ہے۔
شرمناک حرکت۔ مین سٹریم میڈیا اسی لیے بے وقعت ہوگیا ہے۔ https://t.co/f5LXVvLwF8
— Riaz ul Haq (@Riazhaq) November 19, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ نیوز چینل والے ہر منٹ کے بعد کوئی لطیفہ بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شکر ہے میں کوئی نیوز چینل نہیں دیکھتی۔
نیوز چینل ہر منٹ کے بعد کوئ لطیفہ بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ شکر ہے میں کوئی نیوز چینل نہیں دیکھتی۔
— Gull_Janam (@GullJanam75) November 18, 2024
راجہ مظہر نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ کے چکر میں میڈیا والے صحافت بھول ہی گئے ہیں۔
بات وہی ہے کہ سچ جب جوتے پہن رہا ہوتا جھوٹ پورے شہر کا چکر لگا چکا ہوتا ریٹنگ کے چکر میں صحافت تو بھول ہی گئے ہیں سیٹھ میڈیا والے
— Raja Mazhar (@RajaMazhar103) November 18, 2024