جھگڑا، ریڈ کارڈ اور پھر اپ سیٹ، انگلش پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ کیخلاف ایورٹن کی فتح

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایورٹن نے تقریباً پورا میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ میں 12 سال بعد اپنی پہلی پریمیئر لیگ فتح حاصل کر لی۔

یہ سب اس وقت ہوا جب مڈفیلڈر ادریسا گانا گیئے کو اپنے ہی ساتھی کھلاڑی مائیکل کین کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سعید نیسا‘، وادی کیلاش سے فٹبال کے میدان تک

پیر کی شب کِیرنن ڈیو سبری ہال کے شاندار پہلے ہاف کے گول نے مہمان ٹیم کو 0-1 کی فتح دلائی۔

انہوں نے 13ویں منٹ کے اس واقعے کے باوجود زبردست ثابت قدمی دکھائی، جس میں ناراض گیئے کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

یونائیٹڈ، جو 5 میچوں سے ناقابلِ شکست چلی آ رہی تھی، اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ سکتی تھی۔

میزبان ٹیم نے خاص طور پر دوسرے ہاف میں گیند پر مکمل غلبہ رکھا، لیکن ایورٹن نے بہترین دفاع کیا اور یونائیٹڈ کے حملے کمزور دکھائی دیا۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا

ایورٹن کے گول کیپر جوراڈن پک فورڈ نے کئی اہم حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا اور سب سے اہم لمحے میں جاشوا زِرکزی کی ہیڈر کو 10 منٹ قبل شاندار انداز میں روکا۔

ایورٹن کی یہ دوسری اوے فتح تھی، جس سے وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ اپنے ہم شہر حریف اور چیمپیئن لیورپول سے آگے 11ویں نمبر پر آ گئے۔ یونائیٹڈ بھی 18 پوائنٹس پر ہے لیکن بہتر گول ایوریج کے باعث اوپر ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا اعزاز

ایورٹن کو 10ویں  منٹ میں ہی بڑا دھچکا لگا جب کپتان شیمس کولمین انجری کے باعث باہر چلے گئے۔

اس سے بھی بڑا نقصان 3 منٹ بعد اس ناقابلِ یقین جھگڑے کی صورت میں سامنے آیا جو گیئے اور کین کے درمیان ہوا۔

پریمیئر لیگ میچ سینٹر نے ایکس پر بتایا گیئے کو پُرتشدد رویے پر دیا گیا ریڈ کارڈ وی اے آر نے چیک کرکے برقرار رکھا، اس حرکت کو ساتھی کھلاڑی کے چہرے پر واضح ضرب قرار دیا گیا۔

گیئے 2008 کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں اپنے ساتھی سے لڑائی پر پریمیئر لیگ میں ریڈ کارڈ ملا۔

میچ کے بعد ڈیو سبری ہال نے اس مقابلے کو ’رولر کوسٹر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل

’لڑکوں نے زبردست محنت کی، مشکل حالات میں گول کرنا اور حوصلہ قائم رکھنا بہترین کارکردگی تھی، 3 پوائنٹس ملنے پر بہت خوش ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ گیئے نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی۔

’ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری ٹیم کا ردعمل شاندار تھا۔ ہم ٹوٹ بھی سکتے تھے، مگر اس واقعے نے ہمیں مزید مضبوط کیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!