غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ غیرسیاسی خاتون ہیں لیکن حیرت ہے کہ ایک غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ خاتون اتنی غیرسیاسی ہیں کہ ماضی میں ایک وزیراعظم کو کنٹرول کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کے سخت احکامات یا وجہ کوئی اور، پی ٹی آئی کے اجلاسوں میں فون لانے پر پابندی عائد

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سرکاری وسائل ریاست کے خلاف استعمال کررہا ہے، جبکہ ان کے اپنے صوبے میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آج علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کیے بغیر چلے گئے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک میں فتنہ فساد برپا کرنا چاہتی ہے، ان کو لاشیں چاہییں، لیکن پاکستان کے عوام ان کی آواز پر کان نہیں دھریں گے۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، علی امین گنڈاپور فساد کی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے سامنے سارے ایم این اے اور ایم پی ایز اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں، دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اس حوالے سے ہدایات دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟