بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار، ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہورہا ہے، تاہم بھارت نے پاکستان میں ٹیم نہ بھیجنے اور  میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

بھارت کی مودی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے، اس سے قبل وزارت کھیل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کے لیے این او سی جاری کردیا تھا تاہم وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہم 25 روز حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے ، ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ سے فون پر این او سی کے حوالے سے بات کی تو وزارت نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیا ہے ٹیم پاکستان جائے گی نہ اس ایونٹ میں شریک ہوگی، پاکستان جانے سے انکار اور بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا باضابطہ لیٹر بھی جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟