21سالہ چینی نوجوان نے 4انگلیوں پر 1منٹ میں 22پش اپس کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔
21سالہ چینی نوجوان ژانگ یوشوان نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے آن لائن ویڈیوز کو دیکھ کر خود کو تربیت دی۔
اسے جب معلوم ہوا کہ اب تک کسی نے بھی تالیاں بجا کر فنگر پش اپس نہیں کیے تو اس چیلنج کے لیے اس کے دل میں خواہش مزید بڑھنے لگی۔
صرف 1منٹ میں 4انگلیوں پر ریکارڈ قائم کرنے والے چینی نوجوان نے بتایا کہ 2022میں اس کی ملاقات ژانگ شوانگ سے ہوئی تھی جس نے ہاتھوں کے ذریعے رسی پھلانگنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ، اسی نے گینز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل کے لیے درخواست دینے میں میری مدد کی۔
ژانگ یوشوان جو شانکسی ایوی ایشن ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کا طالب علم ہے، نے بتایا کہ اس نے 13 سال کی عمر میں وزن اور پش اپس کے ذریعے اپنے جسم کو تربیت دینا شروع کی۔
ژانگ یوشوان کا کہنا تھا کہ وہ کنگ فو فلموں میں ورزش دیکھا کرتا تھا جس کے بعد اُس نے جونئیر ہائی اسٹوڈنٹ کے طور پر فنگر پش اپس کرنا شروع کیے۔
ژانگ یوشوان نے بتایا کہ جب میں ہائی سکول میں تھا تو میرے دوست اپنے خوابوں کے بارے میں بات کرتے تھے۔ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے ٹائٹل کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میرے دوست ہمیشہ مجھ پر ہنسا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ میں شیخی مار رہا ہوں۔
21 سالہ چینی نوجوان ژانگ یوشوان کا کہنا ہے کہ وہ 1گھنٹے کے پش اپس،3گھنٹے کے لیے (plank)یعنی بازؤں اور پاؤں کی انگلیوں پر زمین پر پیٹ کے بل لیٹنا،وزن کے ساتھ فنگر ٹپس پش اپس،ہاتھوں کی مدد سے چلنا اور sit upجیسے ریکارڈز چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ژانگ یوشوان نے بتایا کہ وہ یہ ریکارڈز قائم کرنے کی تیاری کرے گا۔