ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں اب پاسنگ اور گریس مارکس کتنے ہوں گے؟

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈز مارکنگ سسٹم ختم کرکے گریڈنگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں؟

آئی بی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، جبکہ گریس مارکس 3 کے بجائے 5  ہوں گے۔

پہلے 30 نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو 3 گریس مارکس دیکر پاس کردیا جاتا تھا، اب بی آئی سی سی کے فیصلے کے بعد کم از کم 35 نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو 5 گریس نمبر دیکر پاس کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک کا آن لائن امتحان

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ آئی بی سی سی فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp