اے آر رحمان نے سائرہ بانو کو طلاق کیوں دی، وکیل نے وضاحت کر دی

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ مقبول انڈین موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان شادی کے 29 سال بعد طلاق ہو گئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا جس پر صارفین حیران رہ گئے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اے آر رحمان کی طلاق کا تعلق شاید ان کی گٹارسٹ سے ہے۔

حال ہی میں اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے یہ فیصلہ خود ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘ اے آر رحمان کا سوشل میڈیا پر پیغام

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر شادی میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن میں بہت خوش ہوں کہ اے آر رحمان اور ان کی سابق اہلیہ نے با وقار طریقے سے اپنی شادی کو ختم کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ  بھی کریں گے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے رہیں گے۔

وندنا نے طلاق کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانوں حقیقت پسند ہیں اور طلاق کا فیصلہ ایسے ہی نہیں لیا گیا انہوں نے اس حوالے سے ابھی تک دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کی مالی پہلو پر ہونے والی بحث کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان اور اہلیہ کے درمیان 29 برس بعد علیحدگی، بچوں کا رد عمل سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اے آر رحمان کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا اور ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ بھاری دل کے ساتھ وہ اور ان کے سابق شوہر مارک یہ اعلان کرتے ہیں کہ انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ان کا باہمی فیصلہ ہے لیکن وہ اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روتے رہے، کیوں؟

طلاق کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اے آر رحمان نے لکھا تھا کہ انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ 30 سال گزارنے کی امید تھی لیکن یوں لگتا ہے کہ تمام چیزوں کا ایک انجام ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے تو خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے پھر بھی اس ٹوٹ پھوٹ میں ہم معنی تلاش کرتے ہیں اگرچہ وہ ٹکڑے اپنی جگہ جڑ نہیں پاتے۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان سے ہمدردی کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا۔

یاد رہے اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ جبکہ ایک بیٹا امین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp