محکمہ تعلیم بلوچستان اور ڈبلیو ایف پی کے درمیان طلبا کو فری کھانا دینے کا معاہدہ

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے محکمہ تعلیم بلوچستان اور عالمی ادارے ڈبلیو ایف پی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این سی ایس ڈبلیو اور پی پی اے ایف میں معاہدہ

 جمعرات کے روز کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ میں سیکریٹری تعلیم صالح محمد ناصر اور اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس کوکو اوشی یامہ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

 معاہدے کے تحت کوئٹہ کے 39 پرائمر ی اسکولوں میں 13ہزار 800 طلبا و طالبات کو بریک ٹائم میں فری کھانا فراہم کیا جائے گا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، معاہدے کے تحت اگلے سال طلبا کی تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی معاہدہ 2 سال کے لیے کیا گیا ہے جس کے لیے تقریبا 1.5 بلین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کو ریلیف ایجنسی سے بھی محروم کردیا، یو این آر ڈبلیو اے پر پابندی

ڈبلیو ایف پی کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے لیے آج کا دن اہمیت رکھتا ہے، معاہدے میں حکومت بلوچستان کا تعاون حاصل رہا، اس دن کا ہمیں بے صبری سے انتظار تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘