آرمی چیف نے علی امین سے کہا آپ کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف کا دعویٰ

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے احتجاج اور تشدد کے فرق کا معلوم ہے، جب تک آپ احتجاج کررہے تھے تو اجازت تھی، لیکن انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صرف دو سیاسی باتیں کی تھیں، انہوں نے یہ نکتا ضرور اٹھایا کہ توشہ خانہ سے سب لوگوں نے تحائف لیے ہوئے ہیں تو عمران خان کو کیوں گرفتار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈاپور نے مذاکرات کی خبروں کو رد کردیا

خواجہ آصف نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب اور اسلام آباد پر حملہ آور ہورہی ہے، لیکن ان کی انتشار کی کوشش کا یہ آخری راؤنڈ ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف کو حکومت سے ریلیف ملنے کی کوئی توقع نہیں، اس کے علاوہ ان کے احتجاج کی کامیابی کے بھی دور دور تک کوئی آثار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسی اسٹیج پر علی امین گنڈاپور یا بیرسٹر گوہر کو دلاسہ نہیں دیا کہ عمران خان کو بتادو اسے رہا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اگر ہمیں بلیک میل کرکے اپنی شرطیں منوانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو یرغمال بنانا چاہتے تو ہم کوئی بات نہیں مانیں گے، احتجاج سے نمٹ لیں گے۔ اس وقت عمران خان کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘سیاسی جماعت یا رہنما کی حمایت سے دور رہیں’، چیف سیکریٹری کے پی کا محکمہ جات کو خط

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو ملک میں احتجاج کی کال دی ہے اور اس کا مرکز اسلام کو رکھا ہے، دوسری جانب آج بشریٰ بی بی نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ججز اور وکلا بھی ہماری تحریک کا حصہ بنیں کیونکہ عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے