پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی، وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خواتین قیادت احتجاج کے لیے کتنی پُرجوش ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد کے لیے احتجاجی کال کو بھی ہدف تنقید بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی ہوں، جانتی ہوں کہ پنجاب کے عوام کو کیسے اس فتنے سے محفوظ رکھنا ہے، انہيں ان کے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی، یہ لوگ 9 مئی کو پاکستان پرحملہ کرچکے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ امریکا نے ان کو نکال دیا، آج ان کے جلسوں میں امریکا کے جھنڈے لہرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق اور پنجاب پر حملہ کر رہی ہے، ایک صوبہ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو رہا ہے، یہ جو ہو رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے، بارباراحتجاج اور دھرنے کی کال دی جاتی ہے، ایک کے بعد ایک احتجاج اور  دھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے متنازع بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک پرحملہ کیا، سعودی عرب نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ