پی ٹی آئی کے دھرنوں اور مظاہروں نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ عداد و شمار منظر عام پر آگئے

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد سے اب تک قائم ہونے والی حکومت کو پی ٹی آئی کے پے در پے احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے، جنہیں روکنے کے لیے قومی خزانے سے کثیر سرمایہ خرچ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24 نومبر احتجاج: اڈیالہ جیل جانے والے راستے رکاوٹوں کے نرغے میں آگیا

حکومت ان مظاہروں پر اب تک کتنا رقم خرچ کر چکی ہے اس حوالے سے منظرعام پر آنے والے اعداد و شمار کے مطابق

18ماہ کے دوران تحریک انصاف کے دھرنوں اور  احتجاج سے نمٹنے پر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ جس کے مطابق حکومت پی ٹی آئی کے دھرنوں اور مظاہروں پر قابو پانے کے لیے اب تک 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف 80 کروڑ روپے 3 ہزار کنٹینرز کے کرائے کی مد میں ادا کیے جاچکے ہیں، جب کہ 90 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ کی نذر ہوچکے ہیں۔ اسی طرح تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قانون ہاتھ میں لینے والےکسی شخص کو واپس نہ جانے دیا جائے، وزیر داخلہ کا پولیس کو حکم

رپورٹ کے مطابق ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعیناتی پر 30کروڑ  روپے ہوئے ہیں۔ جب کہ ان مظاہروں اور دھرنوں کے دوران ایک ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp