اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، آئی جی

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی تک موجود رہیں گے، علی امین گنڈاپور

آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جانی نقصان کے ذمہ دار اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے خود ہوں گے، وزیر داخلہ

دریں اثنا، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا  نے ضلع بھر کے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت  پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شہری امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی واضح کرچکے ہیں کہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی پابند ہے، اسلام آباد میں کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی