پی ٹی آئی احتجاج: پاکستان ریلویز نے کئی شہروں کی ٹرینیں منسوخ کردیں

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری بند کر دی ہیں۔

پاکستان ریلوے نے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا برطانیہ میں ٹرینیں مکمل طور پر الیکٹرک بیٹریوں پر منتقل ہونے والی ہیں؟

ریلوے اسٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے اسٹیشنز کو سیل کردیا گیا ہے۔

مسافروں کو اسٹیشنز کے عارضی ٹکٹ گھروں سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp