باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے اور اس دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آپریشن باجوڑ کے علاقے لوسم میں کیا گیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ