پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آخری سانس تک جدوجہد کروں گی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے قبل مارچ ختم نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
پیر کو برہان انٹرچینج کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہروپل کے قریب پہنچنے کے بعد اچانک کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کنٹینر پرآگئیں اورجلسے کوخود لیڈ کرتے ہوئے مختصر خطاب کیا۔
جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجائیں گے ہمیں مارچ کو ختم نہیں کرنا، بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی کارکنوں سے مختصر خطاب pic.twitter.com/8Cs9cWWs3F
— WE News (@WENewsPk) November 25, 2024
بشریٰ بی بی نے اپنے مختصرخطاب میں کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی ہمارے پاس نہیں آ جاتے، مارچ ختم نہیں ہوگا، میں آخری سانس تک بانی پی ٹی آئی کے لیے لڑوں گی۔
مزید پڑھیں: ٹیکسلا: عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج
بشریٰ بی بی نے کہا کہ اگر کوئی بھی میرے ساتھ نہ رہا تومیں اکیلی بانی پی ٹی آئی کے لیے لڑوں گی، بانی پی ٹی آئی صرف میرے میاں ہی نہیں، وہ پورے ملک کے لیے لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آخری کال مس ہوگئی ہے، عظمیٰ بخاری
بشریٰ بی بی نے کنٹینر پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمرایوب اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورسے ملاقات بھی کی اور اسلام آباد جلسے کے لیے لائحہ عمل پرمشاورت کی، بعد ازاں بشریٰ بی بی نے کنٹینر پرآکر کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے کا اشارہ دیا۔