پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 روز کی توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں 9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پُرتشدد کارروائیوں پر اتر آئے، وزیراعظم شہباز شریف
ترجمان محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 3 روز کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے منگل کو بھی بند رہیں گے
اب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی ہے جسکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔