راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے منگل کو بھی بند رہیں گے

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے منگل کو بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی 22 چھٹیوں کا اعلان

ضؒعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کو بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جڑوں شہروں میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہےکہ  امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مزید پڑھیے: آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے اسکول میں آتشزدگی، 4 افراد زخمی

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش برقرار ہے اور دونوں شہروں کو ملانے والے راستے پیر کو بھی بند رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری