وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں، اس لیے حکومت کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی ایک سنجیدہ کوشش ہوئی ہے اور پی ٹی آئی رہنما بھی چاہتے تھے کہ کوئی حل نکلے لیکن بشریٰ بی بی موجودہ صورت حال کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پہنچ گیا، پولیس کی شیلنگ
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں جو ہورہا ہے وہ کسی حد تک سرپرائز ہوسکتا ہے اور اس وقت فیصلہ کن صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے اس وقت ڈی چوک کی طرف بڑھنے میں ہی فائدہ ہے، پی ڈی ایم دور میں رانا ثنا نے طاقت کا استعمال کیا تھا اور عمران خان چلے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیک نیتی سے بات کی لیکن بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے آنے والا قافلہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پہنچ گیا ہے، جہاں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے جگہ دینے کی پیشکش مسترد کردی، مذاکرات میں ڈیڈلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کررہے ہیں۔