کیا رونالڈو کے بعد میسی بھی سعودی کلب جوائن کر رہے ہیں؟

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر جوائن کرنے کے بعد اب ارجنٹائن کے سپر اسٹار اور حال ہی میں فیفا ورلڈکپ جیتنے والے لیونل میسی کا بھی جلد سعودی کلب جوائن کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الحلال لیونل میسی کو سالانہ 35 کروڑ ڈالرز میں معاہدے کی پیشکش کرنے جارہا ہے جبکہ سعودیہ کاہی کلب الاتحاد بھی میسی سے معاہدے کا خواہش مند ہے۔

میسی ابھی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کی جانب سےکھیلتے ہیں لیکن ان کا یہ معاہدہ رواں سیزن کے بعد ختم ہوجائے گا اور امید کی جارہی ہے کہ سعودی کلبز کی جانب سے انہیں معاہدے کی پیشکش کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق میسی پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ مزید معاہدے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعدکرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا،النصر رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر دے گا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد رونالڈو نے نئے کلب سے معاہدہ کرلیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب یونان اور مصر کے ساتھ2030 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے بِڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اگر رونالڈو کے بعد میسی بھی سعودی کلب سے معاہدہ کرلیتے ہیں تو دنیائے فٹبال کے دو بہترین کھلاڑیوں کا سعودی کلب میں کھیلنے سے سعودیہ کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟