رینجرز اہلکاروں پر حملے کی فوٹیج سامنے آگئی، شرپسندوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی نے کس طرح نام نہاد احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو کچلا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے دی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ 26نومبر2024 کی رات 2بجکر 44منٹ پر رونما ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار گاڑی درخت کے عقب سے آتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔

مزید پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس افسوسناک واقع میں رینجرز کے 3اہلکار شہید ہوگئے اور 3شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرز جوان ناکہ پر تعینات ہو رہے تھے۔ یہ واقعہ بھی شر پسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر واقع کو حقائق کے برعکس توڑ مروڑ کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شہباز شریف

 تاہم، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے شرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل