احتجاجی حملہ آوروں کوسی سی ٹی وی ڈھونڈ نکالیں گے، وفاقی وزیرداخلہ

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں نے میڈیا ہاؤسز پر حملے کیے، جہاں جہاں نقصان کیا ہے، سی سی ٹی وی ڈھونڈلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس

وہ رات گئے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ  شہریوں کو 2-3 دن پریشانی ہوئی، ضروری ہے فوری طور پر بند سڑکوں کو کھول دیا جائے، کل سے اسکول کھل جائیں گے، موبائل فون سروس بحال ہوجائے گی۔

انہوں نے دھمکیاں دے کر، اربوں کا نقصان کرکے دیکھ لیا، کہنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کی چیزیں اور کتنی بار کرنی ہیں۔

محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی ابھی تک تو فرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی سارے فساد کی جڑ، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا اعلان

ان کا کہن اتھا کہ ہم نے دفعہ ان کو کہا کہ سنگجانی میں جلسہ کریں، انہوں نے سنگجانی جانے پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن پھر کہا کہ عمران خان کا فیصلہ نہیں مانتے، ڈی چوک جانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں صورتحال کو کنٹرول کرنے پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp