علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اچانک غائب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی عمران خان پر بھی حاوی، تجویز ماننے سے صاف انکار کردیا

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو ڈی چوک کی طرف بڑھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس سے انکار کیا۔

علی امین گنڈاپور کے اس رویے سے کارکنان مایوس ہوگئے، دوسری جانب پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے کارکنوں کو ڈی چوک کے بعد بلیو ایریا سے بھی پیچھے دھکیلنا شروع کردیا ہے۔

کچھ کارکنان اب بلیو ایریا سے بھی پیچھے ہٹ کر زیروپوائنٹ کی طرف آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش، مظاہرین نے پھر روک دیا

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp