وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ، سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا معاملے پر سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز نے وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فائر وال فعال: ملک میں انٹرنیٹ اور وی پی این میں خلل

خط کے مندرجات کے مطابق رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع حکومت کے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔ وی پی این رجسٹریشن کرنے کے عمل سے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

خط کے مطابق ایسوسی ایشن وی پی اینز کو ریگولیٹ کرنے کی حکومتی کوششوں کی تعریف کرتی ہے۔ وی پی اینز کی رجسٹریشن کا عمل آسان کرنے سے شہریوں، فری لانسرز اور کاروبار کو سہولت ہوگی۔

خط کے مندرجات کے مطابق پہلے سے جاری عمل میں حساس معلومات سے متعلق پائے جانے والے خدشات دور ہوئے، فری لانسرز اور شہریوں نے وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو وی پی این استعمال کا محفوظ راستہ اپنانے کی ترغیب دی رہی ہے۔ سروس پروائیڈرز آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ مل کر وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کرسکتے ہیں۔

پہلے سے شکوک و شبہات میں صارفین کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بلاک کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp