پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو برطرف کردیا گیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ڈی چوک احتجاج کی ناکامی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔
پارٹی رہنماؤں نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو احتجاج کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جبکہ سلمان اکرم راجہ کا مؤقف تھا کہ یہ ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ستمبر میں سینیئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں احتجاج کے دوران ہمارے 20کارکنان شہید ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
24 نومبر کو پی ٹی آئی کی فائنل احتجاجی کال ناکام ہونے کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اور سوال اٹھایا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ احتجاج کے وقت کہاں غائب تھے۔