خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی، اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں ہونے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر، وجوہات کیا ہیں؟

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟