سپریم کورٹ آف پاکتسان میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 رہ گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
ترجمان سپریم کورٹ نے 16 سے 30 نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں۔ سول مقدمات 31 ہزار 458 اور 10 ہزار 208 فوجداری اپیلیں زیر التوا ہیں۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز اور 2209سول نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔ ایچ آر سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔