سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57ہزار سے تجاوز کرگئی

اس کے علاوہ فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، 16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتوا 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ میں 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے جن میں سے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp