کسی کی بھی آخری رسومات میں شرکت پر پیسے ملتے تھے، بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کا انکشاف

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں وہ کسی بھی قسم کے ایونٹ میں شرکت کر لیا کرتے تھے پھر چاہے وہ شادی کی تقریب ہو، سالگرہ ہو، بچے کی پیدائش کے بعد پہلی بار بال کٹوانے کی تقریب ہو یا کسی کا جنازہ۔ چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ کیرئیر کی ابتدا میں ان کی آمدنی کا انحصار ایسے ہی ایونٹس پر ہوتا تھا۔

 ’دی گریٹ انڈیا کپل شو‘ میں چنکی نے انکشاف کیا کہ ایک بار ایک ایونٹ آرگنائزر نے انہیں فون کیا اور ایک تقریب میں آنے کے لیے درخواست کرتے ہوئے اچھے پیسے دینے کا وعدہ کیا اور چنکی سے کہا گیا کہ وہ سفید کپڑے پہن کر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا حضورﷺ سے اظہار عقیدت، ویڈیو وائرل

جب وہ اس مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ کئی لوگ سفید کپڑوں میں ملبوس باہر کھڑے ہیں۔ جیسے ہی وہ اندر داخل ہوئے انہوں نے محسوس کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، لوگ انہیں دیکھ رہے تھے اور سرگوشی کررہے تھے یہ چنکی پانڈے ہیں جس پر انہیں عجیب سا لگا۔

صورتحال تب واضح ہوئی جب انہوں نے ایک میت کو دیکھا اور سمجھا کہ وہ غلطی سے کسی کی آخری رسومات کی تقریب میں آ گئے ہیں لیکن کچھ دیر بعد آرگنائز نے انہیں سائیڈ پر بلایا اور کہا کہ جناب پریشان نہ ہوں آپ کی رقم کا پیکٹ میرے پاس موجود ہے، لیکن فیملی نے کہا ہے کہ اگر آپ روئے تو زیادہ رقم ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں