جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی درخواستِ بریت خارج

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے  عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید، شیریں مزاری و دیگر کی درخواست بریت خارج ہوچکی ہے، عمرایوب کو واثق قیوم اور عمر تنویر کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کرسکتی ہے۔ بعدازاں، عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

دوسری جانب، جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد عمران خان کی دہشتگردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp