عمران خان اپنا آخری کارڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے، بھائی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کا انکشاف

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے آخری پتا ظاہر کرنے کا اشارہ دے دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی تبدیلی کی افواہیں ’مائنس عمران‘ کے خواہشمند پھیلا رہے ہیں، علیمہ خان

جمعرات کو اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انتظار کریں’وہ جلد اپنا کارڈ سامنے لانےلگے ہیں، جس پر ہم نے کہاکہ ابھی انتظار کر لیں، ہمیں بھی تو پتا چلے کہ یہ کون سا کارڈ ہے جو آپ سامنے لانا چاہتےہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے اتنی سی بات کی اور چلےگئے اور یہ بات پبلک کے لیے نہیں تھی، علیمہ خان نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم لگنے کی ابتدا ہوگئی، ہم چاہتے ہیں کہ جیلوں میں بند لوگوں کی جلد شناخت ہو۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے تاکہ یہ لوگ ان کے خلاف عدالت میں ثبوت تو پیش کریں۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس وقت جو لوگ جیلوں میں ان کی تفصیلات سامنے آئیں، کیونکہ ان لوگوں نے انہیں جیلوں اور تھانوں میں چھپا کر رکھا ہواہے۔

ادھر ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے بتایا کہ ان کے اور بیرسٹرگوہرکے درمیان اسلام آباد احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے نمبرز پر اختلاف ہوا؟ علیمہ خان نے خود بتا یا کہ اسلام آباد احتجاج کے دوران 12 شہادتوں کا نمبرنہیں ہے، جب تک ہمارے پاس باقی ریکارڈ نہیں آتا، ایسا متنازع کوئی بھی نمبردینے کی ضرورت نہیں۔

حلیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پہلے جیلوں اور تھانوں میں موجود لوگوں کی نشاندہی کرنا ہو گی، تب ہمیں لوگوں کی اصل شہادتوں کے نمبرزکا پتا بھی چلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp