ایف ڈبلیو او کی مہارت: دنیا کی بلندترین شاہراہ قراقرم موسم سرما میں بھی فعال

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف ڈبلیو او کی انتھک کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے سردیوں میں  بھی بحال کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں پاکستان اور چائنا کو زمینی  راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم دسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تاجروں کا دھرنا ختم ، پاک چین سی پیک روڈ 17 دن بعد ٹریفک کے لیے بحال

2024  میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے باعث قراقرم ہائی وے کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا۔

دنیا کی اس بلند ترین شاہراہ کو شدید برفانی موسم میں ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کو دی گئی تھی۔ ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں قراقرم ہائی وے کو برفانی موسم سمیت سال بھر کھلا رکھنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

مکینیکل سنو کلیئرنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے ایف ڈبلیو نے مختلف مقامات پر ضروری میڈیکل سینٹر اور ریکوری کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔

ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے اب سال بھر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ روڈ کھلے رہنے کی بدولت پاک چائنا سیاحت اور تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp