فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپر ہیرو فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں مرکزی کردار نبھانے والے جیسن ڈیوڈ فرینک چل بسے۔ ان کی عمر 49 برس تھی۔

جیسن ڈیوڈ کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی لیکن عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے ٹیکساس میں خود اپنی جان لی، ان کی فیملی کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پرائیوسی کی درخواست کی گئی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

فرینک نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں ٹومی اولیور کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد پاور رینجرز پروجیکٹس میں مختلف کردار ادا کیے، “مائیٹی مورفن پاور رینجرز” سیریز بچوں کی مقبول فرنچائز بن کر سامنے آئی۔

حال ہی میں انہوں نے “لیجنڈ آف دا وائٹ ڈریگن” جسے جزوی طور پر کِک اسٹارٹر کے ساتھ فنڈ کیا گیا تھا میں کام کیا اور اس میں ماضی کے “پاور رینجرز” کے دیگر کاسٹ ممبران بھی شامل تھے۔

فرینک مارشل آرٹسٹ بھی تھے، انہوں نے پہلی بار 2010 میں رنگ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔ امیچور کیٹیگری میں انہوں نے چار مقابلوں میں حصہ لیا اور چاروں میں کامیاب ہوئے جب کہ پروفیشنل کیٹیگری میں وہ ایک مقابلہ کھیل کر فاتح رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں