’ایک عورت دوسری عورت کو روتا دیکھ کر خوش ہوتی ہے‘، ہمایوں سعید

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید  کا کہنا ہے کہ ایک عورت دوسری عورت کو روتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔ حال ہی میں ہمایوں سعید نے کراچی میں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے مختلف کرداروں اور ڈراموں میں عورت کے کردار کے بارے میں بات کی۔

ہمایوں سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عورت کو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جب دوسری عورت رو رہی ہوتی ہے کیونکہ وہ اس کا دکھ سمجھتی ہے کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ڈراموں کی ریٹنگ بھی زیادہ آتی تھی جس میں عورت رو رہی ہوتی تھی اس لیے پورا ڈرامہ سوچ سمجھ کر اس طرح بنایا جاتا تھا لیکن اب ڈرامے کو تبدیل کرنے کے لیے ہم نے عورت کے کردار کو مضبوط بھی دکھایا۔

 ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پہلے کہانیوں نے لیے زیادہ آزادی تھی لیکن ابھی سینسر کا کافی دباؤ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اتنی چھوٹ نہیں ہونی چاہیے کہ ڈراموں میں کسی بھی قسم کا لباس دکھا دیں لیکن کہانیوں کی چھوٹ ضرور ہونی چاہیے۔

اپنے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کا اختتام ان کی مرضی کے مطابق ہواتھا، انہوں نے ہی اپنے کردار ’دانش‘ کو مار دینے کاکہاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے