مسٹر بیسٹ کے کس سوال پر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے ان شااللہ کہا؟

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت اپنے فٹبال کیرئیر کے عروج پر ہیں انہوں نے چند ماہ قبل اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیا تھا جس نے محض ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیاتھا۔

حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو یو ٹیوب پر اپلوڈ کی جو ان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتےہیں کیونکہ اس وقت یوٹیوب پر ان کے تقریباً 331 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ  یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار سمجھے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں جونیئر رونالڈو یعنی کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے بھی نظرآئے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی، سوشل میڈیا پر 1 ارب فالوورز ہوگئے

مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو مسٹر بیسٹ نے کہا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا ’انشااللہ‘۔ بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے فٹبال کلب ’النصر‘ کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا تھا کہ کلب کے کپتان و پرتگالی فٹبال سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتےہیں اور اسے قبول کرنے کی خواہش رکھتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں؟

سعودی فٹبالر ولید عبداللہ  کا کہنا تھا کہ رونالڈو ہمیشہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ٹریننگ کے دوران جب بھی اذان ہوئی رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے کے ٹریننگ روک دی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2023 میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ بھی کیا تھا جس پر تمام کھلاڑیوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کی محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے۔

یاد رہے کہ جووینٹس، چیلسی اور رومانیہ کی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی ایڈریان موٹو نے تصدیق کی تھی کہ النصر اور پرتگالی قومی ٹیم کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک کھیلتے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کے ساتھ کوئی آفیشل میچ نہیں کھیلتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں