بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے حسینہ واجد دور کے قومی نعرے پر پابندی عائد کردی

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں قرار دیے گئے قومی نعرے ’جوائے بنگلہ‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر سید رفعت احمد کی سربراہی میں ایپلٹ ڈویژن بینچ نے ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیے جانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا حسینہ واجد کے بیانات اور میڈیا پروپیگنڈے پر بھارت سے احتجاج

قبل ازیں، 2017 میں سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیے جانے سے متعلق ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس پر ہائیکورٹ نے مارچ 2020 میں فیصلہ سناتے ہوئے ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیا تھا اور مذکورہ نعرے کو ریاستی تقریبات اور اسکول اسمبلی کے دوران استعمال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

رواں برس 5 اگست کو بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت خاتمے کے بعد بننے والی عبوری حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیے جانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ریٹائرڈ فوجیوں نے کلکتہ اور آسام پر قبضہ کرنے کے دھمکی دیدی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب ’جوائے بنگلہ‘ کی بطور قومی نعرہ حیثیت ختم ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘