بنگلہ دیش کے ریٹائرڈ فوجیوں نے کلکتہ اور آسام پر قبضہ کرنے کے دھمکی دیدی

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے سابق فوجی بھارت کے شہر کلکتہ اور ریاست آسام پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان ریٹائرڈ بنگلہ دیشی فوجی جوانوں کی بھارت مخالف بیانات دینے کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، محمد یونس

سوشل میڈیا سائٹس پر وسیع پیمانے پر شیئر اور گردش کرنے والی ویڈیوز میں بنگلہ دیشی فوج کے سابق اہلکار یہ دعوے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کس طرح مغربی بنگال، آسام میں کلکتہ پر ’4 دن کے اندر‘ قبضہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں بنگلہ دیش کا ایک ریٹائرڈ فوجی دعویٰ کررہا ہے کہ اگر 30 لاکھ بنگلہ دیشی ان کے مشن میں شامل ہوجائیں تو کس طرح 5 ہزار 100 فوجی اہلکاروں کا ایک بنیادی گروپ اسے حقیقت بناسکتا ہے اور کلکتہ اور دیگر اہم ہندوستانی علاقوں پر چند دنوں میں قبضہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش، حسینہ واجد کو امریکا سے کیا توقعات ہیں؟

ایک اور کلپ میں بنگلہ دیشی فوج کا ایک سابق افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کس طرح بنگلہ دیشی فوج ’بہتر تربیت یافتہ‘ ہے اور اپنی قوم کے دفاع اور بھارت کو ’سبق‘ سکھانے کے لیے ’جنگ کے لیے تیار‘ ہے۔

بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کے یہ تبصرے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بگڑتے تعلقات کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں،جو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد، اور نوبل انعام یافتہ محمد کی قیادت میں ایک عبوری حکومت ڈھاکہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

اگرچہ بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کی طرف سے کیے گئے تبصرے ذاتی حیثیت میں کیے گئے لگتے ہیں تاہم وہ مجموعی ماحول کے بارے میں خدشات پیدا کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش اور اس کے شہری کس طرح حالیہ دنوں میں بھارت کے بارے میں نظریہ بدلے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp