ایف آئی اے کو سائبر کرائمز کی کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائبر کرائم کے واقعات کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، فیک نیوز  پھیلانے پر سائبر کرائم کراچی میں پہلا مقدمہ درج

ایف آئی اے کی رپورٹ میں گزشتہ 5 سالوں میں ہونے والی شکایات، تحقیقات اور کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران اسے سائبر کرائم سے متعلق تقریباً 6 لاکھ 63 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ رپورٹ ہونے والے ان واقعات کی مزید جانچ کے لیے 73,825 انکوائریاں شروع کیں۔

ان مقدمات کی تفصیلی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے مبینہ مجرموں کے خلاف 5 ہزار 713 باضابطہ مقدمات درج کیے۔

گرفتاریاں اور سزائیں

تحقیقات کے نتیجے میں سائبر جرائم کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث 7 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیے: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری

رپورٹ میں قانونی کارروائیوں کے نتائج پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 222 افراد کو سائبر کرائم میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور

بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ارب پتی بن جانے والا اے آئی چیٹ بوٹ اب خود کو انسان قرار دلوانے کا خواہاں!

عمران خان کی پیغام رساں علیمہ خان کو کیوں تبدیل کیا گیا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتا دیا

ویڈیو

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے