نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز 2024 منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، فیک نیوز پھیلانے پر سائبر کرائم کراچی میں پہلا مقدمہ درج
حکومت کی جانب سے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز 2024 منسوخ کے جانے کے بعد اب ان رولز کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت آئی ٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق رولز منسوخی کا اطلاق 17 اکتوبر 2024ء سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کا ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن
یاد رہے کہ رواں برس 17 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ہی وزارت داخلہ نے وزارت آئی ٹی کو نوٹیفکیشن کے لیے خط لکھا تھا۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز 2024 کی منسوخی کے ساتھ ہی اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل ہو گئے ہیں۔